Wed, September 16, 2026

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں واضح اضافے کا امکان

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں واضح اضافے کا امکان

اسلام آباد: حکومت ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے جا رہی ہے، کیونکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں واضح اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئندہ 15 دنوں کے لیے پٹرول 11 روپے اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات متوقع ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اوگرا (OGRA) قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارتِ پٹرولیم کو بھیجے گا، جس پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ مشاورت کے بعد منظوری دیں گے۔ قیمتوں میں اس ممکنہ اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنا اور روپے کی قدر میں کمی بتائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: