اسلام آباد : پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
البتہ اب نئی قیمتوں کے مطابق، پٹرول 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ یہ قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی۔