Wed, September 16, 2026

27 ہزار دیہی خواتین کیلئے آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکلز پروگرام کا آغاز

27 ہزار دیہی خواتین کیلئے آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکلز پروگرام کا آغاز

لاہور : پنجاب کی 27 ہزار دیہی خواتین کے لیے ایک نیا آئی ٹی اور ڈیجیٹل سکلز پروگرام شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد انہیں ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں تربیت دینا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر قیادت یہ پروگرام خواتین کو چھ ماہ کی آن لائن ٹریننگ فراہم کرے گا، جس میں ویب ڈویلپمنٹ، کوڈنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافکس ڈیزائن اور دیگر اہم سکلز شامل ہیں۔

پروگرام کی تکمیل پر ہر خاتون کو ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور مفت وائی فائی ڈیوائس فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر فری لانسنگ، ڈیٹا انٹری، آفس آٹومیشن اور سائبر سکیورٹی جیسے کام کر سکیں۔ اس کے علاوہ انہیں سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی دیا جائے گا، جس سے انہیں عالمی سطح پر کام کرنے کے مواقع ملیں گے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے دیہی خواتین کو نہ صرف معاشی طور پر خودمختار بنایا جائے گا بلکہ ان کے لیے نئے اور باعزت روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اس سے دیہات میں خواتین کو اپنی زندگی بدلنے کا موقع ملے گا اور وہ عالمی مارکیٹ میں کامیاب ہو سکیں گی۔

ٹیگز: