Wed, September 16, 2026

پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانسجینڈرز کیلئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع

پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانسجینڈرز کیلئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع

لاہور: پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈر افراد کے لیے ٹیکنیکل اسکلز سکھانے کا جامع پروگرام شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور خود مختار بنانا ہے۔

پہلے مرحلے میں 1600 ٹرانس جینڈرز کو پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ ان کورسز میں آئی ٹی، فری لانسنگ، ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائننگ، بیوٹی سروسز، کھانابنانے کی مہارت (کُلنری آرٹس)، سولر ٹیکنالوجی اور الیکٹریکل ورک شامل ہیں۔ پہلی بار ٹرانس جینڈر افراد کے لیے ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ معاشرے میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے ساتھ ناروا سلوک افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق، روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے یہ افراد مجبوری میں بھیک مانگنے پر آ جاتے ہیں۔ حکومت کا مقصد ہے کہ انہیں باعزت ہنر سکھا کر یہ ثابت کیا جائے کہ قابلیت کسی ایک جنس کی میراث نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف تربیت دینا کافی نہیں، بلکہ ان افراد کو معاشرے میں باوقار مقام دلانا اصل مقصد ہے، اور یہ انقلابی پروگرام اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

ٹیگز: