سٹالن برگ :سوئٹزرلینڈ کے شہر سٹالن برگ میں پاکستان کی میزبانی اور ثالثی کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان انتہائی اہم تکنیکی مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے شروع ہونے والے اس تاریخی سفارتی عمل پر دنیا بھر کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔
کانفرنس ہال آمد پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل امریکی وفد کا استقبال میزبان وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔ اس موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری سربراہ سے انتہائی گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گلے لگایا۔
دوسری جانب، باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد بھی مذاکرات کے لیے ہال پہنچ گیا ہے، جس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہیں۔ پاکستانی وفد نے ایرانی رہنماؤں کا بھی پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات کا باقاعدہ دور شروع ہو گیا ہے۔