Wed, September 16, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا آج، دنیا بھر کی نظریں کولمبو پر جم گئیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا آج، دنیا بھر کی نظریں کولمبو پر جم گئیں

کولمبو : میدان سج گیا، کھلاڑی تیار اور شائقین کا جوش و خروش آسمان کو چھونے لگا! ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اور اعصاب شکن مقابلہ آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔ میچ  پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجےشروع ہوگا ۔
آج کا مقابلہ صرف دو ٹیموں کے درمیان نہیں بلکہ دنیا کے بہترین بولنگ اٹیک اور بہترین بیٹنگ لائن اپ کے درمیان جوڑ ہے۔ ماہرینِ کرکٹ کے مطابق کولمبو کی پچ پر ٹاس انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کے دوران بھرپور پسینہ بہایا ہے اور فتح کے لیے پرامید ہیں۔دنیا بھر کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینیں نصب کر دی گئی ہیں اور کرکٹ کے دیوانوں نے اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے لیے دعائیں شروع کر دی ہیں۔

ٹیگز: