Wed, September 16, 2026

 شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، خطے کی ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

 شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، خطے کی ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے امجد حسین کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوامی فلاح اور خوشحالی کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر کے قیام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، تاکہ شہریوں کو مختلف خدمات تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: