Wed, September 16, 2026

بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی صحت کے معاملے کو سیاسی ایشو بنانا مناسب نہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ بتدریج بہتر ہوچکا ہے، جبکہ بلڈ پریشر کی معمولی شکایت ہے جس کے لیے انہیں دوا دی جارہی ہے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ان سے ملاقات کرچکی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وہ حلفاً کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی بڑا طبی مسئلہ نہیں اور ان کی صحت سے متعلق تمام تفصیلات عوام کے سامنے آ جائیں گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو جیلیں کاٹنا پڑتی ہیں اور جیل انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو سیاسی معاملہ نہ بنایا جائے۔

ٹیگز: