Wed, September 16, 2026

بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگاکر70فیصد، دوسری مکمل ٹھیک ہے ، اعظم نذیر تارڑ

بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگاکر70فیصد، دوسری مکمل ٹھیک ہے ، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے، جب کہ دوسری آنکھ کی بینائی چشمہ لگا کر 70 فیصد ہے۔

شیخورہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے اور انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بینچ کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مشکل فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سیاسی استحکام معاشی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے اور ریاست پاکستان کی چار اکائیاں ہیں، جن میں گلگت بلتستان اور کشمیر بھی شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کی بندش غیر آئینی عمل ہے اور اگر کے پی حکومت نے سڑکیں نہ کھولیں تو وفاق کو آئین کے تحت کارروائی کرنی پڑے گی۔

عمران خان کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ان کے علاج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان کا معائنہ کرنے والی ٹیم نے تفصیلات فراہم کیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے سپریم کورٹ میں بتایا تھا کہ عمران خان کی بینائی 15 فیصد تک رہ گئی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے 16 فروری تک ان کے طبی معائنے کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ٹیگز: