اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں گوگل کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے سیکرٹری زارا ہاشم خان جبکہ گوگل کے پبلک پالیسی سربراہ ڈیوڈ ویلر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں اور مستقبل میں اشتراک کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔