Wed, September 16, 2026

وزیراعظم ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

وزیراعظم ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا خیرمقدم کیا۔

تقریب کے آغاز پر ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہوئی۔

تقریب کے دوران ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کو پاک ایران تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: