Wed, September 16, 2026

طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو صحت مند قرار دیا گیا:عطا تارڑ

طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو صحت مند قرار دیا گیا:عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عطا تارڑ کے مطابق ماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں صحت مند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران مکمل نگرانی کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو آج صبح تقریباً 5 بجے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

 

ٹیگز: