Wed, September 16, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طبی معائنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طبی معائنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ طبی معائنے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ٹانگوں کے نچلے حصے میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کے آثار دیکھے گئے ہیں۔ ان علامات کا معائنہ کیا گیا ہے، جن میں نسوں کی کمزوری کی علامات بھی شامل ہیں۔ یہ مسئلہ عموماً 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں نظر آتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ کی پشت پر معمولی نیل نظر آئے ہیں، جو زیادہ تر ہاتھ ملانے اور سپرین کے استعمال کے باعث جلد میں جلن کی علامت ہیں۔

واضح رہے کہ سپرین، جو دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے استعمال ہوتی ہے، صدر ٹرمپ کی معمول کی دواؤں میں شامل ہے۔

ٹیگز: