دازھو: آج شام ساڑھے سات بجے پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں زبردست کھیل دکھایا ہے اور ابھی تک ہر میچ جیت کر ناقابل شکست ہے۔
قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل تک کا سفر مکمل کیا ہے۔ کوچ اور ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور قوم کو جیت کا تحفہ دیں گے۔ شائقین بھی پاکستان کی جیت کی دعا گو ہیں، اور فائنل جیتنے پر پاکستان ایشیا کا چیمپئن بن جائے گا۔