Wed, September 16, 2026

کپل شرما شو کے خلاف قانونی کارروائی، 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس جاری

کپل شرما شو کے خلاف قانونی کارروائی، 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس جاری

نئی دہلی: بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما اور ان کے مقبول شو کو فلم ہیرا پھیری کے معروف کردار بابو راؤ کو بغیر اجازت پیش کرنے پر 25 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس موصول ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، فلم کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا نے دعویٰ کیا ہے کہ کپل شرما شو میں یہ کردار ان کی اجازت کے بغیر پیش کیا گیا، جس سے ان کے کاپی رائٹس اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

شو کی ایک قسط میں کامیڈین کیکو شردا نے بابو راؤ کے انداز میں پرفارم کیا تھا، جو فلم میں اداکار پاریش راول کی پہچان بن چکا ہے۔ یہ کردار ناظرین میں بے حد مقبول ہے اور اس کا استعمال صرف قانونی اجازت کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

فیروز ناڈیاوالا نے نہ صرف کپل شرما شو بلکہ سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھی قانونی نوٹس بھیجا ہے، جہاں یہ شو دستیاب ہے۔

پروڈیوسر کا مؤقف ہے کہ بابو راؤ ان کی فلمی ملکیت ہے اور اس کی نقل یا پیشکش کسی بھی صورت میں بغیر اجازت قانونی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔

ٹیگز: