Wed, September 16, 2026

کپل شرما کی حیران کن تبدیلی، وزن میں کمی پر مداح حیران و پریشان ہوگئے

کپل شرما کی حیران کن تبدیلی، وزن میں کمی پر مداح حیران و پریشان ہوگئے

ممبئی : بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے حال ہی میں اپنی فٹنس پر خوب محنت کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی ایک ویڈیو ممبئی ائیرپورٹ سے سامنے آئی ہے جس میں وہ خاصے دبلے پتلے نظر آ رہے ہیں، اور یہی بدلا ہوا روپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

مداحوں نے کپل کی بدلی ہوئی صحت پر ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ کچھ لوگ ان کی فٹنس سے متاثر دکھائی دیے، تو کچھ نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ "کیا کپل بھائی بیمار ہیں؟" جبکہ کسی نے کہا "یہ تو کافی دبلا ہو گیا ہے، سب ٹھیک تو ہے؟"

ذرائع کے مطابق کپل شرما فروری سے فٹنس پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ وہ روزانہ صبح جلدی اٹھ کر جم جاتے ہیں، تقریباً دو گھنٹے ورزش کرتے ہیں اور ساتھ میں کک باکسنگ کی تربیت بھی لے رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اکشے کمار سے متاثر ہو کر یہ تبدیلی لا رہے ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کپل نے کل ملا کر کتنا وزن کم کیا ہے، تاہم کچھ رپورٹس کے مطابق وہ پہلے ہی 11 کلو وزن کم کر چکے ہیں۔

ٹیگز: