Wed, September 16, 2026

کپل شرما کے کیفے پر دوسرا فائرنگ حملہ، گینگسٹر کی آڈیو لیک

کپل شرما کے کیفے پر دوسرا فائرنگ حملہ، گینگسٹر کی آڈیو لیک

کینیڈا : کینیڈا کے شہر سرے میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے نئے کھولے گئے کیفے "کیپس کیفے" پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ اور گورپریت سنگھ المعروف گولڈی ڈھلوں نے قبول کی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیفے کی کھڑکیوں پر تقریباً چھ گولیاں لگی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں گینگ کے افراد نے اس فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ کپل شرما کی جانب سے اپنی نیٹ فلکس شو میں سلمان خان کو مدعو کرنے کی وجہ سے کیا گیا۔

بشنوئی گینگ کے ایک رکن ہیری باکسر کی آڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں انہوں نے واضح طور پر دھمکی دی ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے ہدایتکاروں، پروڈیوسرز اور فنکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ فائرنگ کا واقعہ کپل شرما کے کیفے پر پیش آنے والا دوسرا حملہ ہے، جس سے سیکیورٹی کے متعلق تشویشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگز: