Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ آگ کا نوٹس،غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ آگ کا نوٹس،غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آتشزدگی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو واقعے کی انکوائری کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کراچی کی کمرشل عمارتوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کرانے اور متاثرہ عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے آگ کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کا کہا۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اور حکام کی کوشش ہے کہ آگ پر جلد از جلد قابو پایا جائے جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں متاثرہ پلازہ میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: