Wed, September 16, 2026

کوٹ ادو اور جھنگ میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کوٹ ادو اور جھنگ میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کوٹ ادو اور جھنگ میں ہونے والے دو علیحدہ ٹریفک حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

کوٹ ادو کے علاقے ملتان روڈ پر ایک تیز رفتار ڈالا رکشے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور چھ شدید زخمی ہوئے۔ 

جھنگ میں شاہ جیونہ ٹال پلازہ کے قریب ایک بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام نے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سڑکوں پر محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: