Wed, September 16, 2026

پنجاب میں دو خوفناک ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق

پنجاب میں دو خوفناک ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق

لاہور :پنجاب میں دو مختلف مقامات پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جہانیاں کے قریب اڈہ ویزوالا کے مقام پر ایک مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ یہ بس رحیم یار خان سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دوسری طرف گوجرخان جی ٹی روڈ پر وین اور ٹریلر کے ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں عمران رضا، فوزیہ بہرام اور علی عمران شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔پولیس نے دونوں حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثات کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہانیاں میں بس کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: