Wed, September 16, 2026

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے کلین انرجی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے کلین انرجی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اہم اصلاحات کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس رقم سے پاکستان میں کلین انرجی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز ہوگا، جس کا مقصد توانائی کی ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانا ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت 500 کلو واٹ کی 290 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، جو اسلام آباد سے فیصل آباد تک بجلی کی ترسیل کو بہتر بنائے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان میں توانائی کی سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمدی فیول پر انحصار بھی کم ہو گا، جس سے توانائی کی قیمتیں کم ہونے کی توقع ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرے گا اور کلین انرجی کے استعمال میں اضافہ کرے گا، جو ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد صارفین کو سستے نرخوں پر بجلی ملے گی اور توانائی کے نظام میں شمالی اور جنوبی علاقوں کے درمیان فرق کم ہو گا۔

ٹیگز: