Wed, September 16, 2026

کلین انرجی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار،سٹارچارج انرجی پاکستان اور باہم گلوبل کے درمیان معاہدہ

کلین انرجی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار،سٹارچارج انرجی پاکستان اور باہم گلوبل کے درمیان معاہدہ

الیکٹرک موبلٹی مستقبل کی ضرورت، سرمایہ کاری سے درآمدی ایندھن پر انحصار میں کمی، توانائی کے بہتر استعمال اور ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی: وفاقی وزیر

اسلام آباد: سٹارچارج انرجی پاکستان اور باہم گلوبل کے درمیان کلین انرجی اور الیکٹرک وہیکل انفراسٹرکچر کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان میں صاف توانائی اور الیکٹرک وہیکل کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری نہ صرف معیشت کو مضبوط بنائے گی بلکہ صنعتی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق سرمایہ کاری کے فروغ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔ ان کے بقول الیکٹرک موبلٹی مستقبل کی ضرورت ہے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری سے درآمدی ایندھن پر انحصار میں کمی، توانائی کے بہتر استعمال اور ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سٹارچارج انرجی پاکستان اور باہم گلوبل کے درمیان ہونے والی شراکت داری کلین انرجی اور الیکٹرک وہیکل سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اسٹارچارج انرجی پاکستان کے ڈائریکٹر عمر ملک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے بین الاقوامی سرمایہ کاری اور جدید ای وی چارجنگ ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف ہو رہی ہے، جو ملک کے صنعتی اور اقتصادی مستقبل کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

ٹیگز: