Wed, September 16, 2026

یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ

یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے اس سال یوم پاکستان 23 مارچ کو محدود پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، جو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کی وجہ رمضان المبارک ہے۔ تاہم، اس سال بھی تینوں مسلح افواج کے دستے پریڈ میں شرکت کریں گے۔ پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں ہوگی، اور صدر آصف علی زرداری اس کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، جنہیں مسلح افواج کے دستے سلامی پیش کریں گے۔

پریڈ میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے، اور پاکستان آرمی کا پائپ بینڈ بھی اپنی پرفارمنس دکھائے گا۔ اس تقریب میں غیر ملکی سفیروں اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ٹیگز: