Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں ’’یوم پاکستان‘‘ کو بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں ’’یوم پاکستان‘‘ کو بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

اسلام آباد : ملک بھر میں ’’یوم پاکستان‘‘ کو بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ صوبوں کے دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فوج کے جوانوں کے ’’اللہ اکبر‘‘ اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی، اور مساجد میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ایئر فورس و رینجرز کے چاک و چوبند دستوں سے سلامی لی۔

مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، پھر مزار اقبال کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

یہ دن ہمارے قومی اتحاد، قربانیوں اور پاکستان کی ترقی کے لیے ایک عزم کی تجدید کا دن ہے۔

ٹیگز: