Wed, September 16, 2026

کفایت شعاری پالیسی کا نفاذ: یومِ پاکستان پر 23 مارچ کی روایتی فوجی پریڈ منسوخ

کفایت شعاری پالیسی کا نفاذ: یومِ پاکستان پر 23 مارچ کی روایتی فوجی پریڈ منسوخ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں جاری حالیہ خلیجی تیل بحران اور وسیع تر کفایت شعاری اقدامات کے پیشِ نظر 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کی تمام بڑی تقریبات اور روایتی فوجی پریڈ منسوخ کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ معاشی چیلنجز اور توانائی کے بحران کے تناظر میں وسائل کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ قومی استقامت اور غیر متزلزل عزم کا اظہار پرتعیش تقریبات کے بجائے عملی سادگی سے کیا جائے گا۔اگرچہ روایتی پریڈ نہیں ہوگی، تاہم یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کو برقرار رکھنے کے لیے درج ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔   تمام سرکاری سطح پر صرف سادہ پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔    دن کو پورے وقار اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا تاکہ اس کی تاریخی اہمیت متاثر نہ ہو۔    قومی یکجہتی اور استقامت کے پیغام کو سادگی کے فریم ورک کے اندر رہ کر اجاگر کیا جائے گا۔
تمام وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ محکموں کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس موقع کو محدود اور پروقار طریقے سے منائیں۔ مراسلے میں زور دیا گیا ہے کہ تقریبات کی سادگی کے باوجود یومِ پاکستان کے حقیقی پیغام اور جذبے کو بھرپور طریقے سے برقرار رکھا جائے۔

ٹیگز: