Wed, September 16, 2026

پاکستان میں رمضان کی ستائیسویں شب (شب قدر) جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

پاکستان میں رمضان کی ستائیسویں شب (شب قدر) جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

لاہور : آج رمضان المبارک کی ستائیسویں شب (شب قدر) پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ یہ رات رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک خاص رات ہے، جسے ’’لیلۃ القدر‘‘ اور ’’برکت والی رات‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس رات کی عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بھی زیادہ ہے۔

اس بابرکت رات کے موقع پر مساجد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، اور تراویح کی نماز کے دوران قرآن کی تکمیل کے لیے محافل منعقد ہوں گی۔ نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور ان کے سامعین کو انعامات دیے جائیں گے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

اس رات مسلمان عبادات میں محو ہوں گے، جہاں خواتین اپنے گھروں میں اور مرد مساجد میں عبادت میں مشغول ہوں گے۔ اس دوران، ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ مساجد میں سحری کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ عبادت گزاروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

اس رات مساجد میں صلوٰۃ التسبیح باجماعت پڑھی جائے گی، افراد نفل نمازیں ادا کریں گے، قرآن کی تلاوت کریں گے اور نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجیں گے۔ اس بابرکت رات میں مسلمان اللہ سے گڑگڑا کر توبہ اور استغفار کریں گے اور اپنے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کریں گے۔

ٹیگز: