Thu, September 17, 2026

مکہ سے مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی، 42 بھارتی زائرین جاں بحق

مکہ سے مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی، 42 بھارتی زائرین جاں بحق

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں مکہ سے مدینہ جانے والی ایک بس ڈیزل سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بس میں کل 43 افراد سوار تھے، جن میں 16 افراد حیدرآباد سے تعلق رکھتے تھے، اور ان میں 20 خواتین اور 11 بچے بھی شامل تھے۔ حادثے کے بعد سعودی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اور بھارتی سفارت خانہ میتوں کی وطن واپسی کے انتظامات کر رہا ہے۔

ٹیگز: