Wed, September 16, 2026

چکوال ، بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ، 18 زخمی

چکوال ، بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ، 18 زخمی

چکوال : موٹر وے ایم 2 پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں اسلام آباد سے لاہور جا رہی بس کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسی دوران جامشورہ کے قریب نوری آباد میں ایک مسافر بس اور ٹرک میں بھی تصادم ہو گیا، جس سے 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ٹرک ڈرائیور اور بس کا ہیلپر شامل ہیں، زخمیوں کی حالت نازک ہے اور انہیں بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو اور پولیس حکام حادثات کی تفصیلات معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔

ٹیگز: