ڈی جی خان : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دانا سر پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک گاڑی کی بریک خراب ہونے کے باعث وہ کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ گاڑی خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف آ رہی تھی۔ جاں بحق ہونے والے سبھی افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔