کیلیفورنیا: ایکس (پہلے ٹوئٹر) نے اپنے ویڈیو پلیئر کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ بہتر بنانا ہے، خاص طور پر موبائل ڈیوائسز پر۔ یہ نئی اپ ڈیٹ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیئر نے اعلان کی۔
اس سے پہلے، نکیتا بیئر نے کہا تھا کہ ایکس کے ویڈیو پلیئر کو جدید بنانے کی ضرورت ہے، اور اب یہ نئی اپ ڈیٹ پیش کی گئی ہے۔ اس میں صارفین کو ایک نیا فیچر ملے گا جس سے وہ موبائل ڈیوائسز پر صرف ایک کلک میں اسکرین کو ٹک ٹاک کی طرح پورٹریٹ موڈ میں تبدیل کر سکیں گے۔
یہ اپ ڈیٹ فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، اور ایکس کی یہ تبدیلی اس وقت کی گئی ہے جب امریکہ میں ٹک ٹاک کو امریکی سرمایہ کاروں کے گروپ نے خرید لیا ہے۔ اس تبدیلی کے ذریعے ایکس خود کو ٹک ٹاک کے مقابلے میں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایکس نے 2025 میں ورٹیکل ویڈیو فیڈ کی پیشکش بھی کی تھی، جو ویوئنگ تجربے کو مزید انٹرایکٹو بنانے کے لیے تھی۔