Wed, September 16, 2026

ایکس (ٹوئٹر) کا نیا چیٹ پلیٹ فارم متعارف، اہم فیچرز کی پیشکش

ایکس (ٹوئٹر) کا نیا چیٹ پلیٹ فارم متعارف، اہم فیچرز کی پیشکش

کیلیفورنیا : ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) نے بالآخر اپنا نیا چیٹ پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے، جس کا وعدہ کمپنی نے طویل عرصے سے کیا تھا۔ یہ نیا چیٹ فیچر ایکس کے ڈائریکٹ میسجز کو متبادل کے طور پر آ رہا ہے اور اس میں میسجنگ کے حوالے سے کئی نئے فیچرز شامل ہیں۔

اس نئے چیٹ پلیٹ فارم میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت ہوگی، اس کے علاوہ صارفین میسجز کو ایڈٹ اور ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔ اس میں فائل شیئرنگ اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن جیسے سیکیورٹی فیچرز بھی شامل ہیں، جو میسجز کو محفوظ بناتے ہیں۔ ایک اور دلچسپ فیچر یہ ہے کہ اگر کوئی صارف کسی میسج کا اسکرین شاٹ لے گا، تو دوسرے صارف کو اس کا نوٹیفکیشن ملے گا۔

یہ چیٹ فیچر فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز اور ایکس کے ویب ورژن پر دستیاب ہے، تاہم اینڈرائیڈ صارفین کو اس کے لیے کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔ کمپنی کے مطابق ایک اور فیچر پر بھی کام جاری ہے جس کے تحت صارفین وائس میمو بھی بھیج سکیں گے۔

یہ فیچر حالیہ برسوں میں کئی بار آزمایا جا چکا ہے، اور اس کا ابتدائی انکرپٹڈ ورژن 2025 کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا، لیکن مئی میں اسے روک دیا گیا تھا۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اب گروپ میسجز اور میڈیا فائلز کو بھی انکرپشن کے ذریعے بہتر تحفظ حاصل ہوگا۔

ٹیگز: