Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10:کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 129 رنز کا ٹارگٹ سیٹ

پی ایس ایل 10:کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 129 رنز کا ٹارگٹ سیٹ

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے 129 رنز کا ہدف مقرر کیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، ریاض اللہ کی جگہ محمد سعود کو شامل کیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی دو تبدیلیاں کیں، جن میں محمد نواز اور بین ڈوارشئیس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

اب تک کراچی کنگز تین میچز کھیل چکی ہے، جن میں اسے دو فتوحات اور ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے تمام تین میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ٹیگز: