Wed, September 16, 2026

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 148 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

 پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 148 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کراچی کنگز کی شاندار باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 147 رنز تک محدود رہی۔

بابر اعظم ایک بار پھر ٹیم کی جان بنے رہے اور 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے، تاہم دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ محمد حارث نے 28 اور حسین طلعت نے 18 رنز کی شراکت دی۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت ہوا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کراچی کنگز بیٹنگ میں کیسا مظاہرہ کرتی ہے اور ہدف حاصل کر پاتی ہے یا نہیں۔

ٹیگز: