Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 264 رنز کا ٹارگٹ

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 26 ویں مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل اسکور بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ہائی اسکورنگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم کوئٹہ کے بیٹرز نے اس فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے یونائیٹڈ کے گیند بازوں پر دھواں دھار بیٹنگ کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں مجموعی طور پر 263 رنز اسکور کیے۔ نوجوان بیٹر حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے، جب کہ تجربہ کار رائلی روسوو نے جارحانہ انداز میں 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

میچ سے قبل بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کی یاد میں میدان میں موجود کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ بعد ازاں پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، جس کے بعد میچ رات 8 بجے شروع ہوا۔

یہ شاندار کارکردگی نہ صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بلکہ پی ایس ایل کے ریکارڈ بک کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی۔

ٹیگز: