Wed, September 16, 2026

شہباز شریف کو سعودی عرب میں ملنے والی پذیرائی نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت بڑھائی، مریم نواز

شہباز شریف کو سعودی عرب میں ملنے والی پذیرائی نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت بڑھائی، مریم نواز

سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو سعودی عرب میں جو پذیرائی اور عزت ملی، وہ پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قدر و منزلت کا ثبوت ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب وزیراعظم کو جہاز سے اتارا جاتا تھا، لیکن آج انہیں جنگی طیاروں کی سلامی دی جاتی ہے، جو ان کی کامیابیوں کی علامت ہے۔

انہوں نے شہباز شریف کی محنت اور بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان کو عالمی برادری میں مثبت مقام ملا ہے، اور ملک میں خوشخبریاں آ رہی ہیں۔ مریم نواز نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں روز بُری خبریں آتی تھیں، جبکہ آج حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھارت کے خلاف فتح کو بھی یاد کیا، جس سے پاکستان کی عسکری قوت کا ثبوت ملا۔

ٹیگز: