لاہور : پاکستان کی مشہور گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس ہو گئے ہیں۔ زبیدہ خانم کا جنم 1935 میں بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں ہوا۔ تقسیم کے بعد ان کا خاندان لاہور آ کر بس گیا۔ اگرچہ وہ کسی موسیقی کے بڑے خاندان سے تعلق نہیں رکھتی تھیں، لیکن ان کی آواز نے ہمیشہ اپنا رنگ جمایا۔
زبیدہ خانم نے 1950 اور 1960 کی دہائی میں موسیقی کی دنیا میں اپنا جادو جگایا اور 250 سے زیادہ گانے ریکارڈ کرائے۔ ان کی سریلی آواز کی بدولت وہ بہت جلد مقبول ہو گئیں۔ انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی کچھ فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر کام کیا۔
19 اکتوبر 2013 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث لاہور میں ان کا انتقال ہو گیا، مگر ان کی آواز آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔