Wed, September 16, 2026

 عید سے قبل سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

 عید سے قبل سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی: ملک بھر میں عید کے موقع سے قبل سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور یہ 20 ہزار 833 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 243 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 767 ڈالر ہو گیا ہے۔

ٹیگز: