Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز نمایاں کمی، خریداروں کے لیے ریلیف

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز نمایاں کمی، خریداروں کے لیے ریلیف

کراچی: ملک میں مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی کسی ریلیف سے کم نہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں قابل ذکر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 55 ہزار 200 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1,201 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 526 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 1,100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 158 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔ فی تولہ چاندی 96 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 935 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 82 روپے کمی کے ساتھ 3 ہزار 373 روپے تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 339 ڈالر پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد وہ 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے تک آ گئی تھی۔

سونے کی قیمتوں میں یہ کمی نہ صرف سرمایہ کاروں بلکہ زیورات خریدنے والے صارفین کے لیے بھی خوش آئند خبر سمجھی جا رہی ہے۔

ٹیگز: