Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ میں "گیسٹ چیٹ" فیچر متعارف

واٹس ایپ میں

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر گیسٹ چیٹ متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے ایسے لوگ بھی چیٹ میں شامل ہو سکیں گے جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے۔

اس فیچر میں صارف ایک انوائیٹ لنک بنا سکتا ہے، جس سے گیسٹ صارف عارضی طور پر چیٹ کا حصہ بن جائے گا۔ گیسٹ پروفائل پر "گیسٹ" لیبل دکھائی دے گا اور تمام پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔

گیسٹ صارف کے لیے کچھ محدودیاں ہیں: وہ میڈیا شیئر، اسٹیکرز، گروپ چیٹ، وائس یا ویڈیو کالز نہیں کر سکے گا، اور اگر 10 دن تک کوئی پیغام نہ بھیجا گیا تو لنک خودکار ختم ہو جائے گا۔یہ فیچر ابھی صرف محدود بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور تمام صارفین کے لیے کب آئے گا، اس کا اعلان نہیں ہوا۔

ٹیگز: