Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ میں گیسٹ چیٹ فیچر، غیر رجسٹرڈ صارفین بھی شامل ہو سکیں گے

 واٹس ایپ میں گیسٹ چیٹ فیچر، غیر رجسٹرڈ صارفین بھی شامل ہو سکیں گے

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر گیسٹ چیٹ متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے وہ لوگ بھی چیٹ میں شامل ہو سکیں گے جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے۔ یہ فیچر فی الحال کچھ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اس میں صارفین ایک انوائیٹ لنک بنا کر کسی بھی شخص کو بھیج سکتے ہیں، اور جو شخص لنک کھولے گا وہ عارضی طور پر چیٹ کا حصہ بن جائے گا۔ گیسٹ صارف کی پروفائل پر "گیسٹ" کا لیبل دکھایا جائے گا تاکہ یہ واضح ہو کہ وہ واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں رکھتا۔

گیسٹ چیٹ میں گیسٹ صارفین کچھ محدود کام کر سکتے ہیں، جیسے گروپ میں شامل نہیں ہو سکتے، میڈیا، اسٹیکرز یا وائس/ویڈیو کال شیئر نہیں کر سکتے۔ چیٹ 10 دن تک سرگرم نہ رہی تو لنک خود بخود ختم ہو جائے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق تمام پیغامات محفوظ رہیں گے، لیکن چونکہ گیسٹ صارف اکاؤنٹ نہیں رکھتا، اس کی شناخت عام صارف کی طرح ممکن نہیں ہوگی۔

ٹیگز: