کیلیفورنیا : واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے اب صارفین کو اپنے فون نمبرز شیئر کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس فیچر کا مقصد یوزر نیم کا متعارف کرانا ہے، جس پر کئی عرصے سے کام جاری تھا۔
Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ یہ یوزر نیم فیچر 2026 میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے فون نمبر کی جگہ یوزر نیم ظاہر کریں، یا پھر دونوں میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔ یہ فیچر خاص طور پر بزنس اکاؤنٹس کے لیے پہلے متعارف کرایا جائے گا، جنہیں اپنے سسٹمز میں تبدیلیاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے صارفین کی پرائیویسی میں بہتری آئے گی اور ان کی سیکیورٹی بھی مضبوط ہوگی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ بزنس اکاؤنٹس اپنے ورک فلو کو یوزر نیم سسٹم کے مطابق ڈھال سکیں اور بہتر خدمات فراہم کر سکیں۔
یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے اور جون 2026 تک اسے مکمل طور پر متعارف کرانے کا ارادہ ہے۔ اس کے بعد واٹس ایپ صارفین کو فون نمبروں کی جگہ یوزر نیم کا انتخاب کرنے کی آزادی ملے گی۔