Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ متعارف کرائے گا سبسکرپشن پلان "واٹس ایپ پلس"

واٹس ایپ متعارف کرائے گا سبسکرپشن پلان

کیلیفورنیا: واٹس ایپ جلد ایک سبسکرپشن پلان متعارف کرانے والا ہے جسے "واٹس ایپ پلس" کہا جائے گا۔ اس پلان کے تحت صارفین کو اضافی فیچرز ملیں گے، جبکہ واٹس ایپ کو مفت استعمال کرنے والے ان فیچرز سے محروم رہیں گے۔

واٹس ایپ پلس میں صارفین کو چیٹس منظم کرنے کے نئے ٹولز، ایپ کی کسٹمائزیشن، چیٹ پننگ میں اضافہ اور مختلف آئیکنز اور کلرز دستیاب ہوں گے۔ مثال کے طور پر، فی الحال صارف صرف 3 چیٹس پن کر سکتا ہے، مگر واٹس ایپ پلس میں یہ حد 20 چیٹس تک بڑھ جائے گی۔

یہ فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر کام کریں گے اور وقت کے ساتھ مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ کے بنیادی فیچرز جیسے میسجنگ، کالز، میڈیا شیئرنگ اور پرائیویسی اب بھی مفت دستیاب رہیں گے۔ ابھی تک سبسکرپشن کی فیس یا لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ٹیگز: