تہران: حماس نے اسرائیلی حملے میں ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت پر ایران کے عوام اور قیادت سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
حماس نے حملے کو دھوکے پر مبنی اور پورے خطے کے لیے خطرناک قرار دیا اور علی لاریجانی کے فلسطینی کاز کی حمایت کے کردار کو سراہا۔ حماس کے مطابق یہ حملہ ایران کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔