Wed, September 16, 2026

یوٹیوب ویڈیو پیج اپ ڈیٹ، غیر ضروری بٹنز کم کرنے کا فیصلہ

یوٹیوب ویڈیو پیج اپ ڈیٹ، غیر ضروری بٹنز کم کرنے کا فیصلہ

یوٹیوب کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے انٹرفیس میں کئی اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جن کا مقصد مجموعی ڈیزائن کو زیادہ صاف، منظم اور آسان بنانا ہے۔

نئے ڈیزائن کے تحت ویڈیو چلنے کے بعد نیچے نظر آنے والا سیکشن تبدیل کیا جا رہا ہے، جہاں پہلے چینل کی تفصیلات، سبسکرائب بٹن اور دیگر آپشنز موجود ہوتے تھے۔ اب ان کی جگہ صرف چینل کا لوگو اور یوزر نیم دکھایا جائے گا۔

اسی طرح لائک، ڈس لائک، شیئر اور اے آئی پر مبنی “آسک” فیچر کے بٹنوں کو ایک قطار میں ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کے لیے استعمال مزید آسان ہو جائے۔

اس کے علاوہ سیو، ڈاؤن لوڈ اور رپورٹ جیسے آپشنز کو ایک اوور فلو مینیو میں منتقل کیا جا رہا ہے جو مرکزی بٹنوں کے ساتھ موجود ہوگا، تاکہ اسکرین پر غیر ضروری بوجھ کم کیا جا سکے۔

یوٹیوب ویڈیو کے ٹائٹل کو بھی زیادہ نمایاں اور بڑا کیا جا رہا ہے تاکہ اسے آسانی سے پڑھا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق ان تبدیلیوں کا بنیادی مقصد پرانا، بھرا ہوا اور الجھا ہوا ڈیزائن ختم کر کے ایک زیادہ ہموار اور صارف دوست تجربہ فراہم کرنا ہے۔

مزید یہ کہ اے آئی پر مبنی “آسک” فیچر کو بھی نئے ڈیزائن میں زیادہ واضح اور نمایاں انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
 

ٹیگز: