Wed, September 16, 2026

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جبکہ حکومت آج رات نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.7 فیصد کمی کے بعد 76.9 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جو ایران۔اسرائیل کشیدگی کے آغاز کے بعد اس کی کم ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 3 فیصد کمی کے بعد 73.6 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ حکومت آج رات نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر پٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں تو آئندہ دنوں میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام یا مزید کمی کے امکانات موجود ہیں۔

ٹیگز: