واشنگٹن: امریکا نے ایران کے لیے عارضی طور پر 60 روزہ جنرل لائسنس جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ایران کو تیل فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
امریکی فیصلے کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ میں فوری ردعمل سامنے آیا ہے۔ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی اور تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 74 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران سے تیل کی ممکنہ اضافی سپلائی اور خطے میں کشیدگی میں کمی عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔