Wed, September 16, 2026

عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئیں ،پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ

عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئیں ،پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ

لاہور:مشرق وسطیٰ میں جاری اسرائیل-ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا اثر پاکستانی صارفین پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 71.81 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 73.79 ڈالر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 76.14 ڈالر سے بڑھ کر 78.68 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

نئے تخمینے کے مطابق پیٹرول 137.02 روپے سے بڑھ کر 141 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 140.92 روپے سے بڑھ کر 145.58 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

ٹیگز: