کراچی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں سیلانی آئی ٹی پروگرام کے نوجوان طلباء سے خطاب میں کہا کہ "آپ سب پاکستان کے وہ سپاہی ہیں جو سچائی، حب الوطنی اور علم کے ہتھیار سے ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔
انہوں نے "آپریشن بنیان امرصوص" کو امن کا غلبہ قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج کا ہر قدم آئین، قانون اور عوامی اعتماد کے تحت ہوتا ہے۔
طلباء نے وطن سے محبت اور فوج کے ساتھ عملی یکجہتی کا عزم دُہرایا اور کہا ہم کسی بھی محاذ پر پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارا خون، ہماری توانائی — سب وطن کے لیے حاضر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نہ صرف دفاعی میدان میں، بلکہ خطے میں امن کا علمبردار ہے اور ہمیشہ امن کو فوقیت دے گا۔