Wed, September 16, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا آزاد کشمیر کے طلبہ و اساتذہ سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا آزاد کشمیر کے طلبہ و اساتذہ سے ملاقات

میرپور :  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

طلبہ نے پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں۔ انہوں نے قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ پاکستان اور کشمیر کو کسی بھی طاقت الگ نہیں کر سکتی۔

اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک مستحکم اور مؤثر قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، اور پاک فوج نے امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ ملاقات نوجوانوں میں حب الوطنی اور قومی اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

ٹیگز: