Wed, September 16, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج دوپہر اڑھائی بجے ایک اہم نیوز کانفرنس کریں گے، جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی بھی شامل ہوں گے۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا تھا کہ پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق دیا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو حکمت عملی بنائی گئی ہے، وہ کئی سالوں تک زیر بحث رہے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑتا ہے تو کشمیر کی آزادی کے بعد پاکستان کے پاس کشمیر کے تمام چھ دریا آجائیں گے۔

ٹیگز: